سورة التين - آیت 6

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مگر جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ، ان کے لئے بےانتہا اجر ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- آیت ماقبل کے پہلے مفہوم کے اعتبار سے یہ جملہ مبینہ ہے، مومنوں کی کیفیت بیان کر رہا ہے اور دوسرے تیسرے مفہوم کے اعتبار سے، ماقبل کی تاکید ہے کہ اس انجام سے اس نے مومنوں کا استثنا کردیا۔ ( فتح القدیر ) ۔