سورة الليل - آیت 13

وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بےشک پہلا اور دوسرا جہان ہمارے ہاتھ میں ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیوں کہ ہر طالب کو ہم ہی اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔