سورة الشمس - آیت 15
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور خدا اس سے نہیں ڈرتا کہ وہ اس کا پیچھا کریں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اس نے انہیں سزا دی ہے کہ کوئی بڑی طاقت اس کا اس سے بدلہ لے گی۔ وہ انجام سے بےخوف ہے کیوں کہ کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر ہی ہو، جو اس سے انتقام لینے کی قدرت رکھتی ہو۔