سورة الشمس - آیت 8
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری کی اس کو سمجھ دی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔