سورة الشمس - آیت 7

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جان کی اور اس کی جس نے اسے درست اندام بنایا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بے ڈھنگا نہیں بنایا۔