سورة البلد - آیت 9

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ایک زبان اور دوہونٹ

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- زبان سے وہ بولتا اور اپنے مافی الضمیر کا اظہار کرتا ہے۔ ہونٹوں سے وہ بولنے اور کھانے کے لئے مدد حاصل کرتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ اس کے چہرے اور منہ کے لئے خوبصورتی کا بھی باعث ہیں۔