سورة الغاشية - آیت 20
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور زمین کو کہ کیونکر بچھائی گئی ہے ؟۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کس طرح اسے ہموار کرکے انسان کے رہنے کے قابل بنایا ہے، وہ اس پر چلتا پھرتا، کاروبار کرتا اور فلک بوس عمارتیں تعمیر کرتا ہے۔