سورة الغاشية - آیت 19

وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور پہاڑ کو کہ کیونکر کھڑے کئے گئے ہیں ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کس طرح انہیں زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیا گیا ہے تاکہ زمین حرکت نہ کرے۔ نیز ان میں جو معدنیات اور دیگر منافع ہیں، وہ اس کے علاوہ ہیں۔