سورة الغاشية - آیت 19
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور پہاڑ کو کہ کیونکر کھڑے کئے گئے ہیں ؟۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کس طرح انہیں زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیا گیا ہے تاکہ زمین حرکت نہ کرے۔ نیز ان میں جو معدنیات اور دیگر منافع ہیں، وہ اس کے علاوہ ہیں۔