سورة الغاشية - آیت 18

وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور آسمان کو کہ کیونکر بلند کیا گیا ہے ؟

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٨۔ ١ یعنی آسمان کتنی بلندی پر ہے پانچ سو سال کی مسافت پر پھیر بھی بغیر ستون کے وہ کھڑا ہے اس میں کوئی شگاف اور کجی نہیں نیز ہم نے اسے ستاروں سے مزین کیا ہوا ہے۔