سورة الغاشية - آیت 2
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس دن کتنے منہ ذلیل ہوں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کافروں کے چہرے۔ خَاشِعَةٌ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل۔ جیسے، نمازی، نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے عاجزی اور تذلل سےجھکا ہوتا ہے۔