سورة الأعلى - آیت 8
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسانی کی جگہ پہنچنے کو ہم تیرے لئے آسان کرینگے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لئے ایسے افعال واقوال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے، جو سہل، مستقیم اور معتدل ہوگی، جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔