سورة الأعلى - آیت 7

إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر جو اللہ (ف 1) چاہے ۔ وہ ظاہر اور چھپے کو جانتا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ عام ہے، جہر قرآن کا وہ حصہ بھی ہے جسے رسول اللہ (ﷺ) یاد کر لیں، اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے، وہ مخفی ہے۔ اس طرح جہر اونچی آواز سے پڑھے، خفی پست آواز سے پڑھے، خفی، چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر، ان سب کو اللہ جانتا ہے۔