سورة الأعلى - آیت 3

وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جس نے اندازہ کیا ۔ پھر راہ دکھائی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔