سورة الأعلى - آیت 1

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اپنے رب کے نام کی جو سب سے بلند (مرتبہ) ہے تسبیح کر

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (ﷺ) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، [سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى ] (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔