سورة البروج - آیت 13
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوسری بار پیدا کریگا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی وہی اپنی قوت اور قدرت کاملہ سے پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور پھر قیامت والے دن دوبارہ انہیں اسی طرح پیدا فرمائے گا جس طرح اس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا۔