سورة البروج - آیت 4
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
خندقوں والے مارے گئے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جن لوگوں نے خندقیں کھود کر اس میں رب کے ماننے والوں کو ہلاک کیا، ان کے لئے ہلاکت اور بربادی ہے، قُتِلَ بمعنی لُعِنَ ۔