سورة الانشقاق - آیت 16
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو میں قسم کھاتا ہوں شام کی سرخی کی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* شَفَقٌ، اس سرخی کو کہتے ہیں جو سورج غروب ہونے کے بعد آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور عشاء کا وقت شروع ہونے تک رہتی ہے۔