سورة الانشقاق - آیت 15
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کیوں نہیں ، اس کا رب اسے دیکھتا (ف 1) تھا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ایک ترجمہ اس کا یہ بھی ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ نہ لوٹے اور دوبارہ زندہ نہ ہو، یا بَلَى، کیوں نہیں، یہ ضرور اپنے رب کی طرف لوٹے گا۔ 2- یعنی اس سے اس کا کوئی عمل مخفی نہیں تھا۔