سورة الانشقاق - آیت 11

فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ موت کو پکارے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ثُبُورًا ہلاکت، خسارہ۔ یعنی وہ چیخے گا، پکارے گا، واویلا کرے گا کہ میں تو مارا گیا، ہلاک ہوگیا۔