سورة الانشقاق - آیت 4

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو اس میں ہے نکال ڈالے اور خالی ہوجائے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں، وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔