سورة الانشقاق - آیت 3

وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب زمین پھیلائی جائے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کے طول وعرض میں مزید وسعت کر دی جائے گی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو صاف اور ہموار کرکے بچھا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔