سورة المطففين - آیت 36

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا کافروں کو ان کے اعمال کا بدلہ (ف 1) ملا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ثُوِّبَ بمعنی أُثِيبَ، بدلہ دے دیئے گئے، یعنی کیا کافروں کو، جو کچھ وہ کرتے تھے، اس کا بدلہ دے دیا گیا ہے۔