سورة المطففين - آیت 30
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تھے تو آپس میں آنکھ مارتے تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* غَمْزٌ کے معنی ہوتے ہیں، پلکوں اور ابروں سے اشارہ کرنا۔ یعنی ایک دوسرے کو اپنی پلکوں اور ابروں سے اشارہ کر کے ان کی تحقیرا ور ان کے مذہب پر طعن کرتے۔