سورة المطففين - آیت 27

وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- تَسْنِيمٌ کےمعنی، بلندی کے ہیں، اونٹ کی کوہان، جو اس کےجسم سے بلند ہوتی ہے، اسے سِنَامٌ کہتےہیں۔ قبر کے اونچا کرنے کو بھی تَسْنِيمُ الْقُبُورِ کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس میں تسنیم شراب کی آمیزش ہوگی جو جنت کے بالائی علاقوں سے ایک چشمے کے ذریعے سے آئے گی۔ یہ جنت کی بہترین اور اعلیٰ شراب ہوگی۔