سورة الإنفطار - آیت 7

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے درست کیا پھر برابر کیا

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٧۔ ١ یعنی حقیر نطفے سے، جب کہ اس کے پہلے تیرا وجود نہیں تھا۔ ٧۔ ٢ یعنی تجھے ایک کامل انسان بنا دیا، تو سنتا ہے، دیکھتا ہے اور عقل فہم رکھتا ہے۔