سورة عبس - آیت 19

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

نطفہ سے اسے پیدا کیا ۔ پھر اس کا اندازہ رکھا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جس کی پیدائش ایسے حقیر قطرۂ آب سے ہوئی ہے، کیا اسے تکبر زیب دیتا ہے؟ 2- اس کا مطلب ہے کہ اس کے مصالح نفس اسے مہیا کیے، اس کو دو ہاتھ دو پیر اوردو آنکھیں اور دیگر آلات وخواص عطا کیے۔