سورة عبس - آیت 3

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تجھے کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہوجاتا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کرکے عمل صالح کرتا جس سے اس کا اخلا ق وکردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہو جاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔