سورة النازعات - آیت 26
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک اس میں اس کے لئے جو ڈرے بڑی عبرت (ف 1) ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس میں نبی (ﷺ) کےلئے تسلی اور کفار مکہ کو تنبیہ ہے کہ اگر انہوں نےگزشتہ لوگوں کے واقعات سے عبرت نہ پکڑی تو ان کا انجام بھی فرعون کی طرح ہو سکتا ہے۔