سورة النازعات - آیت 22
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر پیٹھ پھیری سعی کرتے ہوئے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس نے ایمان واطاعت سےاعراض ہی نہیں کیا بلکہ زمین میں فساد پھیلانے اور موسیٰ (عليہ السلام) کا مقابلہ کرنے کی سعی کرتا رہا، چنانچہ جادوگروں کو جمع کرکے ان کا مقابلہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) سےکرایا، تاکہ موسیٰ (عليہ السلام) کو جھوٹا ثابت کیا جا سکے۔