سورة النازعات - آیت 18

فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰ أَن تَزَكَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر کہہ کیا تیرا جی چاہتا ہے کہ تو پاک ہو ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کیا ایسا راستہ اور طریقہ تو پسند کرتا ہےجس سے تیری اصلاح ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اور مطیع ہو جا۔