سورة النازعات - آیت 12
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہتے ہیں یہ ہمارا اس وقت آنا تو خسارہ ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اگر واقعی ایسا ہوا جیسا کہ محمد (ﷺ) کہتا ہے، پھر تو یہ دوبارہ زندگی ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہوگی۔