سورة النبأ - آیت 39

ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ دن ضرور آنے والا ہے ۔ سو جو چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانہ بنارکھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی لا محالہ آنے والا ہے۔ ** یعنی اس آنے والے دن کو سامنےرکھتے ہوئے ایمان وتقویٰ کی زندگی اختیار کرے تاکہ اس روز وہاں اس کو اچھا ٹھکانہ مل جائے۔