سورة المرسلات - آیت 41

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک متقی (ف 1) لوگ چھاؤں اور چشموں میں ہونگے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی درختوں اور محلات کے سائے، آگ کے دھوئیں کا سایہ نہیں ہوگا جیسے مشرکین کے لئے ہوگا۔