سورة المرسلات - آیت 39

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پس اگر تمہارا کوئی داؤ ہے تو مجھ پہ چلا لو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟ یہ آیت بھی ایسے ہی ہے، جیسے یہ آیت ہے ﴿يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ... (الرحمٰن: 33)