سورة المرسلات - آیت 12
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کس دن کے واسطے ان چیزوں میں دیر ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ استفہام تعظیم اور تعجب کے لئے ہےیعنی کیسے عظیم دن کے لئے، جس کی شدت اور ہولناکی، لوگوں کے لئے سخت تعجب انگیز ہوگی، ان پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت دیا گیا ہے۔