سورة الإنسان - آیت 13
مُّتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
وہاں تختوں پرت کیے لگا کر بیٹھیں گے ۔ نہ وہاں دھوپ دیکھیں گے اور نہ جاڑا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- زَمْهَرِير، سخت جاڑے کو کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ وہاں ہمیشہ ایک ہی موسم رہے گا اور وہ ہے موسم بہار، نہ سخت گرمی اور نہ کڑاکے کی سردی۔