سورة القيامة - آیت 36

أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا آدمی یہ خیال کرتا ہے کہ وہ بےقید چھوڑ دیا جائیگا !۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کو کسی چیز کا حکم دیا جائے گا، نہ کسی چیز سے منع کیا جائے گا، نہ اس کا محاسبہ ہوگا۔ یا اس کی قبر میں ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا جائے گا، وہاں سے اسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔