سورة القيامة - آیت 31

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر نہ یقین لایا ۔ اور نہ نماز پڑھی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس انسان نے رسول اور قرآن کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی یعنی اللہ کی عبادت نہیں کی۔