سورة القيامة - آیت 18
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
پھر جب ہم اسے پڑھنے لگیں تو پیروی کر ہمارے پڑھنے کی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی فرشتے کے ذریعے سے جب ہم اس کی قرأت آپ پوری کرلیں۔ 2- یعنی اس کے شرائع واحکام لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور ان کی پیروی بھی کریں۔