سورة القيامة - آیت 6

يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہے ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ سوال اس لئے نہیں کرتا کہ گناہوں سے تائب ہو جائے، بلکہ قیامت کو ناممکن الوقوع سمجھتے ہوئے پوچھتا ہے۔ اسی لیے فسق وفجور سے باز نہیں آتا۔ تاہم اگلی آیت میں اللہ تعالٰی قیامت کے آنے کا وقت بیان فرما رہا ہے۔