سورة المدثر - آیت 18

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس نے قرآن کی نسبت سوچا اور اندازہ کیا کہ (کیسا کلام ہے)۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی قرآن اور نبی (ﷺ) کا پیغام سن کر، اس نے اس امر پر غور کیا کہ میں اس کا جواب دوں؟ اور اپنے جی میں اس نے وہ تیار کیا۔