سورة المدثر - آیت 11
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
مجھے اور اس شخص کو جسے میں نے اکلوتا پیدا کیا چھوڑ دے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ کلمہ وعید وتہدید ہے کہ اسے، جسے میں نے ماں کے پیٹ میں اکیلا پیدا کیا، اس کے پاس مال تھا نہ اولاد، اور مجھے اکیلا چھوڑ دو، یعنی میں خود ہی اس سے نمٹ لوں گا، کہتے ہیں کہ یہ ولید بن مغیرہ کی طرف اشارہ ہے۔ یہ کفر و طغیان میں بہت بڑھا ہوا تھا، اس لئے اس کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔ واللہ عالم۔