سورة المدثر - آیت 4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اپنے کپڑے پاک کر

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی قلب اور نیت کے ساتھ کپڑے بھی پاک رکھ۔ یہ حکم اس لئے دیا گیا کہ مشرکین مکہ طہارت کا اہتمام نہیں کرتے تھے۔