سورة المزمل - آیت 1

يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے (ف 1) جھرمٹ مارنے والے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس وقت یہ آیت نازل ہوئی نبی کریم (ﷺ) چادر اوڑھے ہوئے تھے اللہ نے آپ کی اسی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا مطلب یہ ہے کہ اب چادر چھوڑ دیں اور رات کو تھوڑا قیام کریں یعنی نماز تہجد پڑھیں کہا جاتا ہے کہ اس حکم کی بناء پر تہجد آپ کے لیے واجب تھی۔ (ابن کثیر)