سورة الجن - آیت 23
إِلَّا بَلَاغًا مِّنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ ۚ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
مگر اللہ کی طرف سے پہنچانا اور اس کا پیغام دینا (میرا ذمہ ہے) اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اس کے لئے دوزخ کی آگ ہے اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ ﴿لا أَمْلكُ لَكُمْ﴾ سے مستثنیٰ ہے یہ بھی ممکن ہے کہ لن یجیرنی سے مستثنیٰ ہو 'یعنی اللہ سے کوئی چیز بچا سکتی ہے تو وہ یہی ہے کہ تبلیغ رسالت کا وہ فریضہ بجا لاؤں جس کی ادائیگی اللہ نے مجھ پر واجب کی ہے ۔ رسالتہٖ کا عطف اللہ پر ہے یا بلاغا پر یا پھر عبارت اس طرح ہے۔ (إِلا أَنْ أُبَلِّغَ عَنِ اللهِ وَأَعْمَلَ بِرَسَالَتِهِ )۔ (فتح القدیر)