سورة نوح - آیت 21

قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

نوح نے کہا کہ اے میرے رب انہوں نے میری نافرمانی کی اور اس کے تابع ہوئے جس کو اس کے مال واولاد سے اور ٹوٹا ہی بڑھا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی میری نافرمانی پر اڑے ہوئے ہیں اور میری دعوت پر لبیک نہیں کہہ رہے ہیں ۔ ** یعنی ان کے اصاغر نے اپنے بڑوں اور صاحب ثروت ہی کی پیروی کی جن کے مال واولاد نے انہیں دنیا اور آخرت کے خسارے میں ہی بڑھایا ہے۔