سورة نوح - آیت 19

وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اللہ نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اسے فرش کی طرح بچھا دیا ہے تم اس پر اسی طرح چلتے پھرتے ہو جیسے اپنے گھر میں بچھے ہوئے فرش پر چلتے اور اٹھتے بیٹھتے ہو۔