سورة نوح - آیت 1
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی (ف 2) قوم کو اس سے پہلے کہ ان پر دکھ کی مار پڑے ڈرا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- حضرت نوح (عليہ السلام) جلیل القدر پیغمبروں میں سے ہیں، صحیح مسلم وغیرہ کی حدیث شفاعت میں ہے کہ یہ پہلے رسول ہیں، نیز کہا جاتا ہے کہ انہی کی قوم سے شرک کا آغاز ہوا، چنانچہ اللہ تعالٰی نے انہیں اپنی قوم کی ہدایت کے لئے مبعوث فرمایا۔ 2- قیامت کے دن عذاب یا دنیا میں عذاب آنے سے قبل، جیسے اس قوم پر طوفان آیا۔