سورة المعارج - آیت 44

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ان کی آنکھیں نیچے کی طرف جھکی ہوئی ہوں گی ۔ ان پر ذلت (ف 1) چھارہی ہوگی ۔ یہ وہ دن ہے جس کا وعدہ ان سے کیا گیا تھا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس طرح مجرموں کی آنکھیں جھکی ہوتی ہیں کیونکہ انہیں اپنے کرتوتوں کا علم ہوتا ہے۔ ** یعنی سخت ذلت انہیں اپنی لپیٹ میں لے رہی ہوگی اور ان کے چہرے مارے خوف کے سیاہ ہوں گے۔ *** یعنی رسولوں کی زبانی اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے۔